اسلام آباد ( آن لائن ) کابل حکومت نے پاک افغان تنائو کم کر نے اور طورخم سرحد کھلوانے کیلئے جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے مدد مانگ لی ۔ رپورٹس کے مطابق افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے بتایا کہ جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ فضل الر حمان سے ملاقات ہوئی ہے اور اس موقع پر افغانستان میں جاری جنگ کے دوران مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کو مارنے کے حوالے سے بھی بات کی گئی ۔ عمر زخیوال نے کہا کہ ملاقات کے دوران پاک افغان کشیدہ تعلقات اور اس صورتحال کو ختم کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔