حسین حقانی کے انکشاف پر پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا جس سے پاکستان کے مفادات متاثر ہوں۔
جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکا میں حسین حقانی پر یہ سب لکھنے کے لیے دباؤ ہو۔