حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری روی تمبولی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مفاد پرست ٹولے نے ایم ایس کے درمیان مس انڈراسٹینڈنگ پیداکرنے کی کوشش کی اوراسپتال کے پرسکون،خوش گوار ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ہمارے گروپ کے ساتھ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت انتظامیہ اور افسران کے ساتھ دمادم مست قلندر کرانے کی سازش ہو رہی ہے جس کو ہم نظرانداز کرتے ہوئے ان سازشوں کی مذمت کرتے ہیں اورساتھ ساتھ اپنے تمام عہدیداران اورممبران سے یہ اپیل بھی کرتے ہیں کہ اسپتال کے خوشگوار ماحول کو برقراررکھیں اورتمام افسران اوراسپتال انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون برقراررکھیں۔