• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن سوشل میڈیا پر سیاسی پناہ کی درخواست دے سکیں گے

لندن (نیوز ڈیسک) سٹینفورڈ یو نیورسٹی کے ایک طالبعلم نے فیس بک میسینجر چیٹ بوٹ بنا لیا جس کی مدد سے پناہ گزین بر طانیہ،امریکہ اورکینیڈا میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دے سکیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹینفورڈ یو نیورسٹی کے ایک طالبعلم جو شوا براؤڈر نے پارکینگ فیس کے جرمانوں کو چیلنج کرنے والوں کیلئے فیس بک پر بنائے گئے بوٹ کو نئی شکل دی ہے جس کی مدد سے وکلاءسیاسی پناہ کے متلاشی در خواست گزاروں کے ذاتی کوائف وقت ضائع کئے بغیر اپنے دفتر میں ہی چیک کر سکیں گے سیاسی پناہ کے متلاشی در خواست گزار اب فیس بک پر لاگ آن ہو ں گے اوران کو چند سوالوں کے جواب دینا ہونگے جس کے بعد انہیں سیاسی پناہ کی درخواست کا مکمل فارم بمعہ ہدایات بھیجا جائے گا جو کہ ان درخواست گزاروں کو وکلاءاور غیر منافع بخش تنظیموں کو بھجواناہو گا ۔
تازہ ترین