• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور : ہادی بخش لاڑک نے ہاریوں کو حقوق دلانے کیلئے بہت جدو جہد کی

خیر پور (بیورورپورٹ) خیرپور میں پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنماء ہادی بخش لاڑک کی 32ویں برسی پر سچل آڈیٹوریم میں تقریب منعقد ہو ئی جس کا اہتمام ہادی بخش  لاڑک یادگار کمیٹی نے کیا۔ صوبائی وزیر منظور حسین وسان ،نواب خان وسان ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی، ایم این اے  اور چیئرمین ضلع کونسل شہریار وسان  تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ تقریب میں خیرپو رشہر کے  مال روڈ  کو ہادی  بخش لاڑک کے نام سے منسوب کرنے اور شاہ لطیف یونیورسٹی میں ہادی  بخش لاڑک کارنر قائم کرنے کی قراردادیں منظور کر لی گئیں۔ صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ہادی بخش لاڑک نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی فکر کے تحت  جدو جہد کرکے خیرپو رکی عوام کو پیروں، میروں اور جاگیرداروں کے  نرغے سے آزاد کرایا۔ انہوں نے کہاکہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ خیرپو رمیں پیروں اور میروں کےسوا دوسرا کوئی شخص بھی ایم این اے اورایم پی اے  ہو سکتا ہے لیکن ہادی  بخش لاڑک کی جد و جہد کامیاب ہو ئی جس کا ثبوت میں آپ کے سامنے وزیر اور ایم پی اے کی حیثیت  سے کھڑا ہو  جبکہ میرے  ساتھ نواب خان وسان ایم این اے بھی  اسٹیج پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہادی بخش لاڑک نے ہاریوں کو حقوق دلانے کیلئے بہت   جدو جہد کی۔ نواب خان وسان نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہادی بخش لاڑک تاریخ ساز شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں قبضہ گر وپ پر شدید تنقید کی اور کہاکہ خیرپو رمیں قبضہ گیر گر وپ پیدا ہو گیا ہے۔ قبضہ مافیا نے شہر کے اندر سرکاری پلاٹوں پر بھی قبضے کر رکھے ہیں۔
تازہ ترین