• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ، شاہجہاں مسجد کے قرآنی کتبوں کی کراچی منتقلی پر مذہبی حلقوںکی تشویش

ٹھٹھہ (نامہ نگار) ٹھٹھہ کی تاریخی شاھجہان مسجد سے قرآنی آیات کے کتبے نکال کر نیشنل میوزیم کراچی میں نصب کرنے کے عمل پر مذہبی و سماجی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار، واقعے کی مذمت۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت و ثقافت کی جانب سے مغلیہ دور میں تعمیر ہونے والی شاھجہان مسجد ٹھٹھہ سے نادر کتبے اور پتھر نکال کر لے جانے پر خطیب مسجد سمیت ٹھٹھہ کی مختلف سماجی اور مذہبی شخصیات نے حیرت اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کی سخت مذمت کی، اس سلسلے میں شاھجہان مسجد کے خطیب مفتی عبدالباری صدیقی کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت و ثقافت کے عملے نے ٹھیکیداروں کے ذریعے مرمت کے بہانے مسجد سے قیمتی کتبے اور پتھر نکال کر لے گئے جن پر قرآنی آیات نقش تھیں مگر بعد ازاں انہیں واپس مسجد میں نصب کرنے کے بجائے ان کتبوں کو نیشنل میوزیم کراچی کے صدر دروازے پر نصب کردیا گیا ہےدوسری جانب ٹھٹھہ کی سماجی شخصیات نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری سرپرستی میں مسجد کے قدیم کتبوں کو نکال کر عجائب گھر میں ںصب کرنا اسلامی تہذیب و ثقافت سے مذاق کرنے کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کتبے فوری طور پر واپس مسجد میں نصب کیے جائیں۔
تازہ ترین