برمنگھم (ابرار مغل)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیر تعلیم عاطف خان، وزیر صہت شہرام خان ترکئی اور سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر24جنوری بروز اتوار دو بجے برمنگھم میں پی ٹی آئی برطانیہ کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری امین جلال کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیر تعلیم خیبر پختونخوا عاطف خان، وزیر صحت خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی و دیگر وزراء کے ساتھ دورہ برطانیہ کے دوران مختلف شہروں کی طرح برمنگھم میں بھی ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف برمنگھم کے کارکنوں اور مختلف رہنمائوں کی جانب سے مہمانوں کے استقبال کی تیاریاں اور جلسہ عام کے مختلف انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ جلسہ کا انتظام سپارک ہل کے مقامی ہال میں ہورہا ہے، جس میں برمنگھم سمیت مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کارکنوں کے علاوہ پاکستانیوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔