وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہےکہ پاکستان کو خطے میں تنازعات کے بعد ہمیشہ تنہا چھوڑا گیا، ہم نے علاقائی سیکیورٹی میں خامیوں کا خمیازہ بھگتا، بین الاقوامی برادری نے زبانی جمع خر چ کے علاوہ کچھ نہ کیا۔
پاکستان و برطانیہ کے زیر اہتمام امن کے استحکام کے لیے تجربات کے تبادلے کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان چار دہائیوں سے بحرانوں کی زد میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ساڑھے تین سال میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جو سول ملٹری قیادت کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن کا نتیجہ ہے۔
چوہدری نثا رعلی خان نے بین الاقوامی برادری سے اسلام کو نشانہ بنانے کےرجحان کی حوصلہ شکنی کی اور کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہوتا ہے کہ جب اسلام کو بلا وجہ دہشت گردی سے جوڑا جاتا ہے۔