• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی پر اختلافات کا خمیازہ بے قصور شہری بھگت رہے ہیں، قومی یکجہتی کونسل

کراچی (پ ر) پاکستان قومی یکجہتی کونسل کے چیئرمین اطہر علی قریشی اور مرکزی سیکرٹری جنرل عرفان اللہ قادری نے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ کراچی میں صفائی کے معاملے پر مئیر اور صوبائی حکومت کے مابین جاری فنڈز اور اختیارات کی جنگ کا خمیازہ کراچی کے دو کروڑ عوام بھگت رہے ہیں، کراچی کے شہریوں کو کچرے سے نجات دلانے کیلئے ملک ریاض میدان میں آگئے ہیں اور یہ ملک ریاض کی حب وطن وعوام سے ہمدردی کا ثبوت ہے ۔ اطہر علی قریشی نے مزید کہا کہ سندھ کے تمام اداروں ، اختیارات اور مشینری کو ایک شخص نے چیلنج کرکے موجودہ وزیر اعلٰیسندھ اور مئیر کراچی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کے اس عمل سے شایدحکمرانوں کو احساس ہو جائے اور حکمران عوام کی خدمت میں آگئے بڑھیں اور حکومت عوام کے مسائل حل کرنے پر آمادہ ہو جائے۔
تازہ ترین