• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ،ملیریا کنٹرول پروگرام کی مچھردانیاں بازار میں فروخت ہونے لگیں

ٹھٹھہ(نامہ نگار) ملیریا کنٹرول پروگرام کی مچھردانیاں شہریوں میں تقسیم کے بجائے بازار میں فروخت ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے کے تعاون سے ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت ملیریا سے بچاؤ کے لیے شہریوں میں تقسیم کرنے کے لیے فراہم کی گئی مچھردانیاں عوام کو ملنے کے بجائے بازار میں منہ مانگے داموں پر فروخت کی جا رہی ہیں، 400 سے 500 روپے میں شاہی بازار ٹھٹھہ میں فروخت کی جانے والی ان مچھر دانیوں پر ڈائریکٹوریٹ آف ملیریا کنٹرول کا مونو گرام اور فروخت نہ کرنے کا منع نامہ بھی واضح طور پر تحریر ہے واضح رہے کہ ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت کچھ عرصہ قبل ہزاروں کی تعداد میں مچھردانیاں ٹھٹھہ ضلع کے مختلف تحصیلوں میں تقسیم کرنے کے لیے دی گئی تھیں، دریں اثنا اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر عبدالفتاح مہر نے بتایا کہ مچھر دانیاں ضلعی محکمہ صحت ٹھٹھہ کو نہیں ملی ہیں بلکہ ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت دیگر اضلاع میں دی گئی ہیں جن میں ضلع ٹھٹھہ شامل نہیں ہے۔
تازہ ترین