• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک منصوبہ ، عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل سے جواب مانگ لیا

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے سی پیک منصوبے کے بارے میں دائر رٹ پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب کر لیا ہے اور کہا ہے کہ بتایا جائے کہ یہ معاملہ کونسل آف کامن انٹرسٹ میں زیر بحث لایا گیا ہے یا نہیں ؟۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے قاضی انور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے رٹ پٹیشن کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ معاشی ترقی کیلئے گیم چینجر منصوبہ ہے اور اس پر خیبر پختونخوا کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا پنجاب یا دیگر صوبوں کا تاہم منصوبے کے حوالے سے جو وعدے اس صوبے کے ساتھ کئے گئے تھے ان کو پورا نہیں کیا گیا اور سی پیک سے ایک صوبے کو ہی زیادہ نوازا جارہا ہے جو کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کرنے اور قربانیاں دینے والے خیبرپختونخوا کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے  عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل سنے اور کہا کہ درخواست گزار کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے ایشو کو کونسل آف کامن انٹرسٹ بھجوانا چاہئے تھافاضل عدالت نے اس حوالے سے 27 اپریل تک اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا۔
تازہ ترین