• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’ہم آپ کے ہاں لٹریچر فیسٹول منعقد کریں گے۔‘‘
میں نے اسے خوش خبری سنائی،
’’بڑے بڑے ادیب اور شاعر آئیں گے۔
نئی کتابوں پر گفتگو ہوگی۔‘‘
وہ چپ چاپ مجھے دیکھتا رہا۔
’’اس کے بعد ہم یہاں کلچرل فیسٹول کریں گے۔
بڑے بڑے فن کار اس میں آئیں گے۔
اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔‘‘
اس نے کوئی رد عمل ظاہر نہ کیا۔
’’پھر ہم بزنس فیسٹول کریں گے۔
بڑے بڑے تاجر اس میں آئیں گے۔
سیمینار میں خطاب کریں گے۔‘‘
میں چپ ہوا تو اس غریب نے پوچھا،
’’آپ ہمارے تھر میں روٹی فیسٹول کب منعقد کریں گے؟‘‘
تازہ ترین