گھوٹکی(اقبال صدیقی نامہ نگار) کچے کے علاقہ سے تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے 14 ملازمین کو مبینہ طور پر ڈاکو اغوا کرکے لے گئے 5 ملازم فرار ہونے میں کامیاب 9 ملازم ڈاکوؤں کی تحویل میں ملازمین کی بازیابی کے لیے کوشیش جاری ایس ایس پی گھوٹکی نے ملازمین کے اغوا ہونے کی خبروں کی تردید کردی تفصیلات کے مطابق گھوٹکی اور کشمورضلع کی مشترکہ حدود آندل سندرانی کے گاؤں کوڑو لولائی کے قریب دریائے سندھ کے مقام سے ڈاکو کو تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے 14 افراد کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گئے جس کے بعد 5 مزدور ڈاکوؤں کے چنگل سے فرار ہوگئے اس سلسلے میں ایک مزدور سجاول شر نے بتایا کہ کام کرنے کے دوران ڈاکو 14 مزدوروں کو اغوا کرکے لے گئے تھے بعدازاں ہم 5 مردور وہاں سے بھاگ نکلے میں کامیاب ہوئے جبکہ دیگر 9 مزدور تاحال ڈاکوؤں کے چنگل میں ہیں جس میں فدا مہر ، الطاف ، یاسین سمیجو ، نزیر منگی ، مراد سیلرو ، غازی پنہار ، حیات صدام اور نزیر شامل ہیں دوسری جانب رابطہ کرنے پر آندل سندرانی تھانے کے ہیڈ محرر ساجد وسیر نے بتایا کہ واقعہ کے بارے میں ہمیں اطلاع ملی ہے ایس ایچ او آندل سندرانی نور محمد جونیجو پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے ہیں ڈاکو پانچ یا سات افراد کو اغوا کرکے لے گئے ہیں جہاں پر واقعہ رونما ہوا ہے وہ کشمور ضلع کی حدود بتائی جاتی ہے اس کے باوجود تفتیش جاری ہے دوسری جانب ایس ایس پی گھوٹکی مسعود بنگش نے رابطہ پر بتایا کہ تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے ملازمین کو اغوا نہیں کیا گیا مزدوروں کو زمینوں کا معاوضہ نہ ملنےکے باعث یرغمال بناکر بھٹادیا ہے دوسری جانب مزدوروں کی جانب چھڑانے کے لیے با اثر افراد سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک مزدوروں کی رہائی عمل میں نہیں آئی تھی۔