• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر پارکر کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈز جاری کئے ہیں،آصف زرداری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صدر پاکستان اور پی پی پی پی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 9سال میں تھر پارکر ضلع کی ترقی کیلئے خصوصی مراعات اور فنڈز جاری کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون سے ملاقات میں کیا۔ آصف زرداری نے تھر پارکر میں سولر کے ذریعے چلنے والی کاٹیج انڈسٹری کے قیام کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ مقامی افراد کو روزگار کے بہتر مواقع ان کی دہلیز پر میسر کئے جاسکیں۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے آصف زرداری کو محکمہ کی کارکردگی اور اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی اور ان سے درخواست کی کہ تھر پارکر کے نوجوانوں کو معیاری ہنراور جدید تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے علاوہ ایگریکلچر ،لائیواسٹاک اور جنگلات کے شعبے میں ریسرچ کیلئے تھر ایریڈ یونیورسٹی قائم کی جائے، جس پرسابق صدر پاکستان آصف زرداری نے حکومت سندھ کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
تازہ ترین