ملتان (سٹاف رپورٹر) مردم شماری کے پہلے فیز میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان نے پاک پتن، وہاڑی، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور بہاولپور میں خانہ اور مردم شماری کی رپورٹ صوبائی کمشنر لاہور کو ارسال کردی ہے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران پاکپتن میں 32.1فیصد مردم شماری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ، عارف والا میں 34.56فیصد، وہاڑی میں 34.89فیصد، بوریوالہ میں 33.28فیصد، میلسی میں 35.02فیصد، ڈی جی خان میں 31.24فیصد، کوٹ چھٹہ میں 32.39فیصد، تونسہ 33.75فیصد، ڈی جی خان 25.92فیصد، راجن پور 27.06فیصد، روجھان 34.24فیصد، جام پور 33.23فیصد، راجن پور 54.50فیصد، لیہ 32.24فیصد، چوبارہ 37.48فیصد، کہروڑ لعل عیسن 31.12فیصد، مظفر گڑھ 33.82فیصد، علی پور 30.40فیصد، جتوئی 31.22فیصد، کوٹ ادو 33.98، حاصل پور 35.10، بہاولپور سٹی34.00فیصد، بہاولپور صدر 40.46فیصد، بہاولپور کینٹ 25فیصد، یزمان 41فیصد، احمد پو رشرقیہ 38فیصد، خیر پور ٹامیوالی میں 37فیصد خانہ و مردم شماری کا عمل مکمل کر لیا ہے اور ڈویژنل لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن نے رپورٹ صوبائی کمشنر لاہور کو ارسال کردی ہے ۔