لاہور( نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا ء اللہ خاں سے انصار برنی ٹرسٹ کے بانی انصار برنی نے پنجاب اسمبلی میں انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انصار برنی کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔، انصار برنی کی نشاندہی پر اٹک میں لڑکی کو جلانے کے واقعہ کااسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کروائو گا۔ آدھ گھنٹہ جاری رہنے والی ا س ملاقات میں قومی و بین الاقوامی انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کے ادراک اور تحفظ کے حوالے سے انصار برنی کی خدمات کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلاحی تنظمیں اگر حکومت کا ساتھ دیں تو ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال میں مزید بہتری آسکتی ہے۔