لاہور(خبرنگارخصوصی)پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جھگڑے ناانصافی سے جنم لیتے ہیں پاکستان جمہوریت سے ہی ترقی کرئے گا ایک دوسرے کے جھگڑے ملک کو لے ڈوبیں گئے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی جمہوریت میں مضمر ہے پاکستان کو جمہوری ملک بنانا ہو گا۔ہم چاہتے ہیں کہ پاکستا ن کی افواج اور حساس ادارے سب سے بہتر ہوں. سیاست میں فوج کا بالکل کوئی کردار نہیں ہو نا چاہیے۔ وہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں ملک کی موجودہ صورتحال پر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے خطابات کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے تقریب سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی نے بھی خطاب کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہپاکستان میں بار بار مارشل لا لگتا گیا اس لیئےجو بھی منتخب ہو کر آئے اسے قبول کرنا ہو گا. تماشے چلتے رہے تو پاکستان کو نقصان ہو گا. تمام جھگڑے ناانصافی سے جنم لیتے ہیں. ناانصافی بڑھے تو قتل و غارت بھی بڑھے گا. ہر محکمہ آزاد ہو گا. اور ہر فیصلہ پارلیمنٹ میں ہو گا تو یہ سسٹم چلے گا پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی فوج اور حساس ادارے سب سے بہتر ہوںاسی لئے چاہتے ہیں کہ سیاست میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہئیے۔