• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر کی کرپشن پر عمران کی خاموشی معنی خیز ہے،حیدر ہوتی

مردان (نمائندہ جنگ ) اے این پی کے صوبائی صدر اورسابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ سپیکر اسد قیصر کے خلاف تحقیقات تو محض ٹریلرہے جس دن سابق ڈی جی احتساب کمیشن کی فائلیں کھل گئیں تو عوام کو وزیراعلیٰ اوران کے ساتھیوں کی کرپشن کی حقیقت معلوم ہوجائے گی دوسروں پر الزام لگے تو کپتان فوراً تلاشی اور استعفیٰ کے مطالبات کرتے ہیں، الزامات سامنے آنے کے بعد اسد قیصر سے استعفیٰ کیوں طلب نہیں کیاجاتا ،حکومت کی دوڑیں بنی گالہ سے ہلائی جارہی ہیں ، صوبے کی ترقی کا پہیہ رک گیاہے خزانے کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کے ذہن بھی خالی ہیں ،2018اے این پی کا سال ہوگا وہ جمعہ کے روز حلقہ پی کے 23کے علاقہ جان آباد میں میں شمولیتی اجتماع سے خطا ب کررہے تھے جس میں عادل خان،عبدالرزاق اوربلال خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا امیرحیدرخان ہوتی نے نئے شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں اورانہیں مبارک باددی۔ اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ عمران خان کے اصول نرالے ہیں پانامہ لیکس میں وزیراعظم پر مخص الزامات آئے تو عمران خان فوراًاستعفیٰ لینے اورتلاشی دینے پر اٹک گئے جبکہ اپنے سپیکر اسمبلی اسد قیصر کی باری آئی تو خاموشی اختیا رکرلی انہوںنے کہاکہ کپتان کے پاس سب فرشتے اوران کے تمام مخالفین چور اورکرپٹ ہیں لیکن عوام جان لیں کہ اسد قیصر کے خلاف کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات تو مخص ٹریلر ہیں جس دن سابق ڈی احتساب کمیشن کی فائلیں کھلیں تو سب کو حقیقت معلوم ہوجائے گی۔
تازہ ترین