فیصل آباد (خبر نگارخصوصی )ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں پاک وطن کبڈی میچ رندھاوا کبڈی کلب ملاں پور نے نواز باجا کبڈی کلب 75لوہکے کو 31کے مقابلے میں 39پوائنٹ سے شکست دے کر جیت لیا ۔پی گروپ کا فائنل پاک وطن کبڈی کلب204رب نے علی شہنشاہ کبڈی کلب مکوآنہ کو 20کے مقابلہ میں 50پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا ۔مہمان خصوصی رانا اسرار احمد خاں چیئرمین سٹی کونسل تھے ۔