بہاولپور(سٹی رپورٹر) بہاولپور میں جنگ گروپ کے تعاون سے شوابے سیمینار کا انعقاد۔ دنیا میں ہومیوپیتھک اور بائیوکیمک ادویہ تیار کرنے والے نامور ادارے ڈاکٹر ولمار شوابے کمپنی جرمنی کے زیراہتمام بہاولپور میں گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ۔ پاکستان میں شوابے پارٹنرز ڈاکٹرحمید جنرل ہومیو(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈاکٹر انعام الحق اور دارالادویات کے عامر حسین نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیمینار کے مقاصد پرروشنی ڈالی۔ معروف ہومیوڈاکٹر بنارس خان اعوان نے سنگل ریمیڈیز جبکہ ڈاکٹر امجد اقبال بھٹی نے بائیو کیمک ادویہ کی اثرانگیزی کے حوالے سے ماہرانہ اظہار خیال کیا۔اس کے علاوہ ایک انتہائی معلوماتی پینل ڈسکشن بھی پروگرام میں شامل تھا جس میں شوابے پارٹنرز نے اہم سوالات کے جوابات دئیے۔ واضح رہے کہ شوابے سیمینارگزشتہ کئی برسوں سے پاکستا ن کے مختلف شہروں میں باقاعدگی سے منعقد کئے جارہے ہیں۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز، ہومیوپیتھی کے پروفیسرز اورطلباء وطالبات اورہومیوپیتھک ادویہ کے کاروبار سے وابستہ افراد کی ایک بڑی تعداد ان سیمینارز میں شرکت کرتی ہے۔ شوابے سیمینار ز،پاکستان میں شوابے پارٹنرز، ڈاکٹرحمید جنرل ہومیو(پرائیویٹ) لمیٹڈ اور دارالادویات کے اشتراک سے منعقد کئے جاتے ہیں۔