• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے بیان کو والد نے بھی پسند نہیں کیا، وزیر برائے اسائیلم بیلجیم

My Father Did Not Like My Statement Minister For Asylum Belgium
حافظ انیب راشد...بیلجیم کے وزیر برائے اسائیلم اور مائیگریشن تھیو فرینکن کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کو ان کے والد نے بھی پسند نہیں کیا۔

اپنے بیان پر وزیر موصوف قائم ہیں جس میں اُنہوں نے ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ ہیو من ٹریفکنگ کر رہے ہیں۔

بیلجیم کے وزیر اپنے اس بیان پر ڈٹے ہوئے ہیں اور انہوں نے معافی نہیں مانگی ہے تاہم انہوں نے تنظیم کے کردار کو سراہا ہے۔

مذکورہ وزیر نے یہ الزام اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں اس وقت لگایا تھا جب انہوں نے تنظیم کے کارکنوں کو لیبیا کے ساحل پر افریقن نژاد تارکین وطن کو ایک ڈوبتی ہوئی کشتی سے ا تار کر ان کی مدد کر تے ہوئے دیکھا تھا۔

اس معاملے میں وزیر اعظم نے فوری مداخلت کی تھی،جبکہ الزام پر تنظیم ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔ف
تازہ ترین