• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر پولیس کا انوکھا کارنامہ،سرکاری افسر کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گائے تھانے میں بند

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر پولیس کا انوکھا کارنامہ، سرکاری افسر کی گاڑی سے ٹکرائے جانے والی گائے کو سی سیکشن تھانے لے جا کر درخت سے باندھ کر حفاظت شروع کردی، پولیس کے مطابق گائے کے ٹکر سے سرکاری افسر کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ہے اور افسر کی شکایت پر گائے کو تھانے لا کر باندھا گیا ہے، جب گائے کا مالک گائے چھڑانے کے لئے آئے گا تو نقصان کے ازالے کے بعد گائے اس کے حوالے کردی جائے گی۔پولیس اہلکار گائے کو تھانے کے احاطے میں درخت کے ساتھ باندھ کر نہ صرف اس کی حفاظت کررہے ہیں بلکہ اس کی خوراک کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔
تازہ ترین