• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر کے خلاف نیب کی کارروائی محض ابتداء ہے ،مفتی کفایت اللہ

صوابی( نمائندہ جنگ)جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب امیرو سابق تر جمان ایم ایم اے مولانا مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ صوابی اور صوابی کے لوگ بہت اچھے ہیں اور میں ان سے خوش ہوں کہ انہوں نے آج صوابی انٹر چینج پر پی ٹی آئی کے چوروں کا استقبال کیا  ہے۔سپیکر پختونخوا اسمبلی نے کونسا کشمیر فتح  کیا تھاکہ صوابی کے عوام نے ان کا اس طرح استقبال کیا  ہے۔ہفتہ کی شام جے یو آئی کے زیر اہتمام موضع ٹھنڈ کوئی میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اخباری اطلاعات کے مطابق سپیکر اسد قیصر کے خلاف نیب کی کارروائی ابتداء ہے ۔ اس کیس کے فیصلے   سےپتہ چلے گا کہ وہ صاف ہے یا ان پر الزام لگایا گیا تھا آج ان کے حق میں جو جلوس نکالا گیا تھا وہ اس سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات صاف نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر خیبر پختونخو ا اسمبلی پاکستان تحریک انصاف میں فرشتہ تھا بلکہ پی ٹی آئی قیادت اسے فرشتہ کہہ رہی تھی جب آج فرشتہ نے چوری کی تو دوسرے انسانوں کا کیا حال ہو گا انہوں نے کہا کہ سپیکر کا عہدہ مقدس ہے لہذا کیس کا فیصلہ آنے تک وہ اس منصب سے استعفیٰ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں علماء اور جے یو آئی کے انقلاب کا راستہ روکنے کے لئے پی ٹی آئی کی شکل میں مصنوعی انقلاب لایا گیا اب یہ انقلاب چلا جانے والا ہے اور حقیقی معنوں میں ہمارا انقلاب چوروں اور ڈاکوئوں کا راستہ روکے گا۔ آصف زرداری ، میاں نواز شریف ، اسفند یار ولی اور عمران میں کوئی فرق نہیں سب ایک سکے کے دو رخ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چار بار جر نیلوں نے حکومت کی فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے دور میں سن 1965کے جنگ میں ملک کا معیشت تباہ ہوا یحییٰ خان کے دور میں پاکستان دو ٹکڑے ہو کر بنگلہ دیش بن گیا ضیاء الحق نے اپنے دور میں کلاشنکوف کلچر کو فروغ دیا بچوں کے ہاتھوں میں کتاب کی بجائے کلاشنکوف دیا مشرف کے دورمیں دہشت گردی کو فروغ ملا انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی قوتوں کے مقابلے میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت پیچھے ہے اور یوں پاکستان پر حکمرانی کرنے والے سیاستدانوں اور جر نیلوں نے  اسےنقصان پہنچایا ہے آج نواز شریف ، آصف زر داری اور عمران ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں آج عملاً چوروں کی حکومت ہے عمران خان کا چار سو کنال اراضی پر مشتمل بنی گالہ کہاں سے آیا جب کہ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ مجھے طلاق شدہ بیوی نے گفٹ  دیا ہے یہ گفٹ نہیں بلکہ چوری ہے۔  
تازہ ترین