• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین تعلقات کسی تیسرے ملک کیخلاف نہیں ، شوکت عزیز

بیجنگ (جنگ نیوز) پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں اور اب دونوں ممالک ان تعلقات کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت مزید مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہیں ، دونوں ممالک نے باہمی احترام ، امن اور ہم آہنگی کی بنیاد پر گہری دوستی برقرار رکھی ہے اور یہ تعلقات کسی بھی تیسر ے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔اتوار کو باؤ فورم کے موقع پر چینی اخبار ’چائنا ڈیلی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق پاکستانی وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں ، مزید منصو بو ں میں پاک چین تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا، دونوں ملکوں کے تعلقات کسی بھی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس سے قبل بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پر بیلٹ اینڈ روڈ منصو بے کے تحت قریبی تعاون کررہے ہیں اور یہ مزید منصو بو ں پر مستقبل میں بھی تعاون جار ی رہے گا۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے باعث چین اور پاکستان کے درمیان مواصلات ، ٹرانسپورٹ اور ڈ یجیٹل سیکٹر میں رابطے مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے بارے میں بڑی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم لیڈر اور امن کے داعی ہیں ، وہ وہی کچھ کررہے ہیں جو چین کی ترقی کے لئے ضروری ہے ، معاشی عالمگیریت اور تنہائی کا خاتمہ ایشیاء اور عالمی مستقبل کی بہتری کو یقینی بنا دے گا ۔
تازہ ترین