• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مالیاتی خسارہ پورا کرنے کے لئے دھڑا دھڑ نوٹ چھاپ رہی ہے، اسد عمر

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام سے نکلتے ہی اپنی پرانی ڈگر پر واپس جانے کو تیار ہے، مرکزی بنک کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے حکومتی عزائم قوم پر واضح ہوتے ہیں، حکومت مالیاتی خسارہ پورا کرنے کے لئے دھڑا دھڑ نوٹ چھاپ رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پہلے نصف میں مالیاتی خسارہ پچھلے سال 1.7 فیصد کے مقابلے میں 2.4 فیصد رہا۔ رواں مالی سال کے پہلے نصف میں حکومت ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے اور ایمنسٹی سکیم کا ڈھنڈورا پیٹتی رہی جبکہ اصل میں مرکزی بنک سے 893 ارب روپے ادھار لے چکی ہے۔
تازہ ترین