• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصورہ شاہینہ الیاس کے فن پاروں کی دو روزہ نمائش کا انعقاد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مصورہ شاہینہ الیاس کے فن پاروں کی دو روزہ نمائش آرٹس کونسل کراچی کی احمد پرویز آرٹ گیلری میں منعقد کی گئی۔ جس کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی بیرسڑ شاہدہ جمیل تھیں،جبکہ اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ ، فائن آرٹس کمیٹی کی چیئر پرسن قدسیہ اکبر اور دیگر ممتاز آرٹسٹوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی ۔مصور شاہینہ الیاس مصوری کے ساتھ ساتھ تدریس کے شعبہ سے بھی وابستہ ہیں وہ ایک مقامی اسکول کی پرنسپل ہیں ۔ یہ ان کے تخلیق کردہ فن پاروں کی پہلی نمائش ہے جس میں ان کے تخلیق کردہ 50 سے زیادہ فن پارے ڈسپلے کیے گئے تھے ۔ شاہینہ الیاس عام طور پر چارکول ، واٹر کلر اورآئل آن کینوس میں کا م کرتی ہیں۔ نمائش میں ڈسپلے کیے گئے ان کے اکثر فن پارے لینڈ اسکیپ اور دیگر خوب صورت مناظر پر مبنی تھے ۔اس موقع پر مہمان خصوصی بیرسڑ شاہدہ جمیل نے شاہینہ الیاس کے تخلیقی کام کو سراہا۔
تازہ ترین