• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہون، تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی اور پولیس کا گرینڈ آپریشن، سیکڑوں چھپرے گرادیئے گئے

سہون شریف(نامہ نگار) تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی سہون اور پولیس کا مشترکہ گرینڈ آپریشن، سیکڑوں چھپرے گرا دیئے گئے، متاثرین اور پولیس کے درمیان نوک جھونک، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے  تجاویزات ہٹانے کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سہون شریف میں بھی  تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں میونسپل کمیٹی سہون کے عملے  اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ اے ایس پی سہون ڈاکٹر سمیع ملک نے گرینڈ آپریشن کی قیادت کی۔ پولیس کی بھاری نفری نے جہاز چوک سے  تجاوزات ہٹانے شروع کردیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں چھپرے، ٹھیلے، کھوکھے ہٹا دیئے گئے۔ متاثرین نے اس کارروائی پر اپنے غم غصے کا اظہار کیا اور اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمیں بیروزگار کرکے ہم سے جینے کا حق چھینا گیا ہے اور ہمیں متبادل روزگار نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے زندگی گزارنا دو بھر ہو گیا ہے اور ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں اور اب ہم بچوں کی کفالت کے لئے پریشان ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے حال پر رحم کیا جائے اور ہمیں متبادل روزگار فراہم کیا جائے اور نقصان کا ازالہ کیا جائے۔
تازہ ترین