• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی منڈیاں انتظامی لحاظ سے مزید بہتر بنانے کا حکم

فیصل آباد( نامہ نگارخصوصی)ڈویژن بھر میں مویشی منڈیوں کے انتظام وانصرام کو مزید بہتر بنانے کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں ۔ مویشیوں کے بیوپاریوں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔یہ بات انچارج ماڈل کیٹل مارکیٹس/ایم این اے افضل کھوکھر نے کمشنر آفس میں فیصل آباد کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کمپنی کی زیرنگرانی مویشی منڈیوں کے انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی ۔قائمقام ایم ڈی /ایڈیشنل کمشنر(کوآرڈی نیشن)ملک خادم جیلانی نےبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جھنگ میں ملہوآنہ موڑ پر مویشی منڈی کوجدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے جس کے لئے ترقیاتی پلان ترتیب دے دیا گیاہے۔انچارج ماڈل کیٹل مارکیٹس افضل کھوکھر نے کہا کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کی رفتار کو مزید تیز کیاجائے۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ملت روڈ پر دھنولہ مویشی منڈی کو ماڈل کیٹل مارکیٹ میں منتقل کرنے کے اقدامات بارے آگاہ کیا ۔
تازہ ترین