• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدیجا کے 1000رنز اور 100 وکٹیں،ٹیسٹ ڈبل مکمل کرلیا

دھرم شالہ( جنگ نیوز) بھارتی آل رائونڈر اور دنیا کے نمبر ایک بولر رویندرا جدیجا نے کیریئر کا اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اپنی ناقابل شکست 63رنز کی اننگز کے دوران 1000ٹیسٹ رنز اور 100وکٹ کا ڈبل مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے دسویں بھارتی کرکٹر ہیں ۔ جدیجا کو یہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے 12رنز کی ضرورت تھی۔ اپنا 30واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ وہ ون ڈے 1888 رنز اور 151وکٹیں حاصل کرکے ون ڈے ڈبل بھی مکمل کرچکے ہیں۔
تازہ ترین