• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی نئی یونیفارم کامعیارفوجی وردی کے برابرکردیا،اے آئی جی لاجسٹک

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم کامعیارپاک فوج کی وردی کے برابر رکھاگیا،اوریہ وردیاں اسی فرم سے بنوائی گئی ہیں جہاں سے پاک آرمی کی یونیفارم تیارہوتی ہیں ،بعض حلقے مذموم مقاصدکیلئے تنقیدکررہے ہیں ،ان خیالات کااظہاراے آئی جی لاجسٹک   ہمایوں بشیرتارڑنےجنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ان کاکہناہے کہ  پنجاب پولیس کی یونیفارم کی تبدیلی کافیصلہ سوچ سمجھ کرکیاگیاہے اورپولیس رولز1934کی شق 4.2(2)اورپولیس آرڈرکی شق 13اور27کے تحت  انسپکٹرجنرل  اس حوالے سے مجازاتھارٹی ہیں،انہوں نے دیگرمتعلقہ افسران کی مشاورت سے یونیفارم تبدیل کرنے کافیصلہ کیا اوریہ بھی  طے کیاگیا ہے کہ سپاہی سے لے کرآئی جی  تک  ایک ہی کوالٹی  اورکپڑے کی یونیفارم  زیب تن کریں گے  اوراس  پرعملدرآمد شروع ہوچکاہے  اور پہلے مرحلے میں لاہورمیں نئی یونیفارم تقسیم کی جارہی ہے جب کہ اس کے بعد30اپریل تک راولپنڈی ریجن میں نئی یونیفارم بھجوائی جائے گی۔،اے آئی جی لاجسٹک پنجاب پولیس نے کہاکہ    یونیفارم کی تبدیلی  سے فورس پرمثبت اثرات  مرتب ہوں گے    اورملازمین بہترماحول میں کام کرسکیں گے ،کانسٹیبلوں کوکالے رنگ کی گرم ٹوپی پہن کربارہ ،بارہ گھنٹے دھوپ اورسخت گرمی میں ڈیوٹی کرناپڑتی تھی جس سے انہیں مشکلات کاسامنا کرنا پڑتاتھا نئی یونیفارم میںعالمی معیارپر مؤسچرم کی مینجمنٹ سسٹم کے مطابق کیپ تیار کرائی گئی جسے پہن کوجوان موسم کی شدت سے محفوظ رہیں گے۔
تازہ ترین