• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران طبقے کی کرپشن کیخلاف نیب کی عدم دلچسپی شرمناک ہے،پی ٹی آئی کے رہنما کاچیئرمین نیب کو خط

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کے نام خط میں حکمران طبقے کی کرپشن  کیخلاف  ادارے کی نااہلیت اور عدم دلچسپی کو افسوسناک اور باعث شرم قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی نے چیئرمین نیب کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کا یہ جملہ ”نیب آج ہمارے لئے فوت ہو چکا ہے“ کسی بھی باضمیر آدمی کو استعفیٰ دلانے  کیلئے  کافی تھا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کیلئے حکمران طبقے کی کرپشن نا قابل گرفت ہے تو کرپشن سے پاک معاشرہ ایک خواب ہی رہے گا ، غریب عوام کے ٹیکس سے آپ ایک خطیر تنخواہ لیتے ہیں لیکن اپنے فرائض کے بجائے رائیونڈ کی ملازمت کرتے ہیں ، آپ کا کام مالی دہشت گردی کا خاتمہ ہے نہ مشتاق رئیسانی جیسے بدعنوانوں کو پلی بارگین کی سہولتیں مہیا کرنا ۔ بطور چیئرمین نیب آپ اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام اور نا اہل ثابت ہوئے ہیں ، کرپشن کے خلاف جہاد صرف گورننس ہی نہیں بلکہ حب الوطنی بھی ہے۔ 
تازہ ترین