کراچی (اسٹاف رپورٹر) بی ایم ایس گرلز کالج حیدر آباد نے خورشید بیگم گرلز کالج حیدر آبادکو ہرا کرانٹر کالجیٹ گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ فاتح ٹیم نے خورشید بیگم گرلز کالج حیدر آباد کو6وکٹوں سے ہرا دیا۔ کوارٹر فائنل میں کائونٹی کیمبرج حیدر آباد کا مقابلہ گورنمنٹ گرلز کالج حیدر آبا دجبکہ پہلے سیمی فائنل میں شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد اور کے بی ایم اے گرلز کالج حیدر آباد کا مقابلہ ہوگا۔