سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ )ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مردم شماری انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئےکہاکہ سرگودہا ڈویژن میں مردم شماری کا عمل دوسرے مرحلے میں 25اپریل سے شروع ہو گا جس کیلئے ڈویژن بھر میں انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے ۔انہوں نے الیکٹرانک او رپرنٹ میڈیا سمیت کیبل آپریٹرز ، مساجد میں اعلانات او رنمبرداروں کے ذریعے گاؤں میں آگاہی او رشعوری مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس کو بتایا کہ مردم شماری کیلئے ایک ہیلپ لائن 0800-57574 قائم کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لیاقت چٹھہ نے صدرانجمن تاجران خواجہ حنیف کےہمراہ انجمن تاجران کچہری بازار کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔تقریب حلف برداری میں نو منتخب صدر میاں عبدالغفار ، جنرل سیکریٹری مرزا عادل بیگ، سینئر نائب صدر محمد ذیشان خالق ،نائب صدر احمد فاروق ، جوائنٹ سیکریٹری بلال احمد اور خزانچی انور نے حلف اٹھایا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیاقت چٹھہ نے کہاکہ تاجر معاشرے کا قابل احترام طبقہ ہے جو ملکی معیشت کا پہیہ چلا نے میں کلیدی کردار ادا کر تا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تجاوزت کے خاتمہ کیلئے تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیکر آپریشن کرینگے ۔ انہوں نے تاجروں کو مشاورت سے ویلیو ایشن ٹیبل بنانے کی بھی یقین دہانی کرا ئی ۔تقریب میں ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں ، ڈاکٹر نادیہ عزیز سمیت چوہدری عبدالرشید ،میاں عبدالجبار ،طارق طور،ارشد متو،مختار مرزا ،چوہدری لیاقت وڑائچ ، مرزا عبدالسلام ،تبریز گل، عرفان اللہ ثنائی ،محمد سعید کوہلی،چوہدری محمد ندیم، محمد عثمان، میاں طاہر اور تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔