• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں خانہ و مردم شماری مہم کا پہلا مرحلہ مکمل

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) 15مارچ سے ضلع سیالکوٹ میں شروع کی گئی خانہ و مردم شماری مہم 2017ءکا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا جس میں ضلع سیالکوٹ کے 1144بلاکس کی میں خانہ و مردم شماری کا کام مکمل کرکے چارچیز انچارج نے خانہ ومردم شماری کا ڈیٹا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے حوالے کردیا ‘30مارچ سے دوسرے مرحلے میں شامل1144 بلاکس میں خانہ و مردم شماری کیلئے اسٹیشنری اور بستے تقسیم کئے جائیں گے اوریکم اپریل سے تین اپریل تک نہال چند سٹریٹ،بیری والا چوک، جامعہ مسجد ڈونگا باغ سٹریٹ سمیت دیگر علاقوں میں خانہ شماری کی جائے گی جبکہ 4سے 14اپریل تک مردم شماری کی جائے گی۔ اس طرح 15اپریل تک ضلع سیالکوٹ میں جاری خانہ و مردم شماری 100فیصد تک مکمل کرلی جائے گی ۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے چارج انچارج سے خانہ و مردم شماری کا مواد وصول کرنے کے مرحلے کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔
تازہ ترین