• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Drone Missile Attack In Yemen Leaves 4 Suspected Al Qaeda Men Dead

یمن کے جنوبی صوبے ابین میں ڈرون کے میزائل حملے میں القاعدہ کے4 مشتبہ ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔



یمن کے ایک سکیورٹی عہدیدار کے مطابق ابین کے قصبے مضیہ کے نواح میں امریکی ڈرون نے ایک گاڑی پر 2 میزائل داغے ہیں ،جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام چاروں افراد مارے گئے ہیں۔



ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا نے یمن میں القاعدہ کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔



گزشتہ ماہ امریکی کمانڈوز نے القاعدہ کے بعض سرکردہ جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کے لیے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھاپا مار کارروائی بھی کی تھی۔

تازہ ترین