اسلام آباد (عاطف شیرازی) ہنگو میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے۔ گیس کا کنواں مردان خیل ہنگو کے ٹل بلاک سے دریافت ہوا ہے۔ ٹل بلاک سے یہ ساتویں دریافت ہے مول گروپ کے ریجنل ایڈوائز برائے مشرق وسطیٰ‘ افریقہ و پاکستان علی مرتضیٰ کے مطابق اس نئی دریافت سے یومیہ 40.56ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔ دریافت ہونے والی گیس کا پریشر 5822پی ایس آئی ہے۔ تیل کا ذخیرہ 4912میٹر کی گہرائی پر دریافت ہوا ہے۔ علی مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معاونت اور مدد کے بغیر گیس کی دریافت ممکن نہ تھی اس نئی دریافت سے پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانےمیں مدد ملے گی۔