سرگودھا(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سرگودہا میں اس سال یونیورسل پرائمری او رسکینڈری ایجوکیشن پروگرام کے تحت 90 ہزار سے زائد بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ دیاگیاہے ۔ یہ ٹارگٹ گذشتہ سال کے مقابلہ میں 25فیصد زیادہ ہے ۔ بچوں کے سکولوں میں داخلہ کی مہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کا آئینہ دار ہے ۔ انہوں نے یہ بات گورنمنٹ جامع گرلز ہائی سکول میں بچوں کی سکولوں میں داخلہ مہم 2017 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں ایم این اے حامد حمید‘ ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ ‘ میئر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نوید ‘ ڈپٹی میئرمحمد بلال خان ‘ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ا ظہر علی خان ‘ ڈی ای اواللہ رکھا اور لیاقت علی نوید کے علاوہ محکمہ تعلیم کے دیگر افسران ‘ اساتذہ کرام او رطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں شرح خواندگی میں اضافہ اور کوالٹی ایجوکیشن پر بھر پور فوکس کر رہی ہے ۔ حکومت پنجاب تعلیمی اداروں میں تعلیمی سہولیات اورمسنگ فسیلٹیز کیلئے ہر سال خطیر فنڈز مہیا کر رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بچوں کے سکولوں میں سو فیصد داخلہ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ۔ یونیورسل پرائمری او رسکینڈری ایجوکیشن اسی مشن کی کڑی ہے ۔ ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر ‘ ایم این اے ‘ ایم پی اے اورمیئرکارپوریشن نے بچوں کی رجسٹریشن کی اور انہیں مفت کتابیں تقسیم کیں۔