کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے مرکزی صدر رحیم آغا سرپرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی سینئر نائب صدر حاجی نصر اللہ کاکڑحاجی موسیٰ خان ترین غلام مہدی ہزارہ جنرل سیکرٹری ملک محئی الدین لہڑی سید شہاب الدین آغا ملک اکرم بنگلزئی حاجی فاروق شاہوانی سید حیدر آغا افتخار حسین انجمن تاجران ژوب کے صدر مولا داد بابڑ حکیم شاہ مندوخیل حاجی کمال الدین خلجی عبدالغفار مردانزئی اور دیگر نے ضلع ژوب میں انجمن تاجران بلوچستان اور مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے محکمہ صحت کے خلاف احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زنانہ ہسپتال ژوب میں 9لیڈی ڈاکٹرز کی پوسٹیں اس وقت خالی ہیں اس وقت کوئی لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی نہیں دے رہی ہے اور زنانہ ہسپتال میں کوئی لیڈی سرجن ڈاکٹر بھی نہیں ہے اور اسی طرح سول ہسپتال ژوب کیلئے دس ڈاکٹروں کا تبادلہ ہو چکا ہے لیکن مریضوں کو نرسوں اور وارڈ بوائے کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا بیان میں مزید کہا گیا باقی کسر ادویات کی قلت اور عدم صفائی نے پوری کرکے عوام کو ایک عذاب سے دوچار کرکے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوراً ژوب کے سرکاری ہسپتالوں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیکر عوامک و ان اذیت سے نجات دلائیں ۔