سرگودھا(نمائندہ جنگ)مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ یوتھ ونگ وضلعی جنرل سیکرٹری شکیل سکندر نے کہا ہے کہ سرگودہا ضلع میں اربوں روپے کی گرانٹ دے کر سرگودہا کو مسائل سے نجات دلانے والے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی کے 5 اپریل کے دورہ سرگودہا کے مو قع پر ان کے فقید المثال استقبال کیلئے سرگودہا کے لوگ بے چین ہیں کیونکہ شہنشاہ تعمیرات مرحوم چوہدری انورعلی چیمہ کی سفارش پر چوہدری پرویز الہی نے اپنے دورحکومت میں سرگودہا کیلئے ریکارڈگرانٹ کااجراء کیاتھا۔