• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیرت انگیز ایجاد، دنیا کا تیز ترین انسان نما روبوٹ تیار، رفتار نے سب کو دنگ کر دیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

روبوٹکس کی دنیا میں ایک نیا اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے جہاں سائنسدانوں نے ایک ایسا انسان نما (Humanoid) روبوٹ تیار کر لیا جو تیز رفتاری کے ساتھ بھاگنے کی بےمثال صلاحیت رکھتا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس روبوٹ نے اپنی طاقتور موٹرز اور جدید توازن کے نظام کی بدولت ایسی تیز رفتاری حاصل کی جو دنیا کے معروف ترین ایتھلیٹس اور سپرنٹنگ چیمپئنز سے مقابلہ کرتی نظر آتی ہے۔

روبوٹ میں جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI)، سنسرز اور ہلکے وزن کے المونیم و فائبر پرزے استعمال کیے گئے ہیں تاکہ وہ بھاگتے ہوئے اپنا توازن برقرار رکھ سکے اور گرنے سے بچے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قدر تیز رفتار انسان نما روبوٹ ناصرف ریسکیو اور ایمرجنسی آپریشنز میں کام آئیں گے بلکہ صنعتی اور دفاعی شعبوں میں بھی اہم پیشرفت ثابت ہوں گے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید