کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کبڈی لیگ کو این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ لاہور میں ہونے والی پاکستان کبڈی لیگ کی ایک اور ٹیم بک گئی۔ چودھری نصراللہ واڑائچ نے گجرات کی ٹیم خرید لی ۔ ایونٹ کی آرگنائزر اسٹرابیری اسپورٹس کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں اسٹرابیری اسپورٹس اور الجلیل گارڈن کے چیئرمین چودھری نصراللہ، اسٹرابیری اسپورٹس کے سی ای او حیدر علی داود،جلیل گارڈن کے مجید وڑائچ، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے نائب صدر رمضان گھمن، نعیم ثاقب اور ندیم پہلوان نے شرکت کی۔ تین ٹیموں کو مالکان مل گئے ہیں بہت جلد باقی تین ٹیموں کے مالکان کا اعلان بھی کردیا جائے گا،جبکہ لیگ کو این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔غیرملکی کھلاڑی بھی اس کبڈی لیگ میں شرکت کے لیے رابطہ کر رہے ہیں،پاکستان کبڈی لیگ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں سولہ مئی سے کھیلی جائے گی جس میں شہروں کے ناموں پر چھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔