سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) لڑکی کو چھیڑنے اور فحش حرکات کرنے والے7افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، سبز پیر کے علاقہ معراجکے میں پولیس نے شمس کی بیٹی کو راستہ میں روک کر چھیڑنے اور فحش حرکات کرنے کے الزام میں علمدار،عمر، احتشام، مدثر، ارسلان، بابر اور عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔