• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا کا ملتان میں احتجاجی جلسہ،بہاولپور،ڈیرہ غازیخان،لیہ اور راجن پور میں ریلیاں

ملتان( سٹاف رپورٹر،نمائندگان) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ایپکا کا احتجاجی جلسہ سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ایپکا  کےمرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا نے کی ۔ مہمانان خصوصی میں مرکزی صدر بنارس خان،صوبائی صدر پنجاب ظفر علی خان،صوبائی صدر بلوچستان داد محمد بلوچ،صوبائی صدر کے پی کے اورنگزیب کشمیری،صوبائی صدر سندھ داؤد اُنڑ،مرکزی رہنما نذر حسین کورائی،وزیر احمد دستی شامل تھے ۔نظامت کے فرائض ملک محمد اقبال اور عبدالرزاق بلوچ نے انجام دیے۔مرکزی صدر ایپکا پاکستان بنارس خان جدوں نے کہا حکمرانوں کی گڈ گورننس کا پول ایپکا نے کھول دیا۔ایپکا کا 9نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ ہر ملازم اور مزدور کی آواز ہے۔مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا نے کہا کہ ہمارے مطالبات ماننے کے علاوہ حکمرانوں کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ایپکا جانوں کے نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔انہوں نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا پورے ملک میں ہر جمعرات کو دفاتر کی تالہ بندی ہڑتال جلسے اور جلوس منعقد ہونگے۔20اپریل کو لاہور میں بہت بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا بعدازاں صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔4مئی کو پشاور میں جلسہ منعقد ہوگا۔18مئی کو اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا اور پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔مطالبات منظور ہونے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔راجہ شاہد مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر نے کہا حکومت ہمارے مطالبات مانے ،ملک وسیم علی ضلعی صدر لودھراں جام میر اختر شاہین صوبائی رہنما ،مسعود احمد دستی عبدالغفور اعوان ساجد محمود بھٹہ شاکر اکرم نے بھی خطاب کیا۔صوبائی صدر پنجاب ظفر علی خان نے9نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا،جلسے میں نذر حسین کورائی، مختار احمد راٹھور،جنرل سیکرٹری عبدالرزاق بلوچ،مہر محمد یٰسین،ضلعی صدر ننکانہ اکرم گجر،ضلع صدر فیصل آباد اختر شاہین،ضلعی صدر سرگودھا ملک منور،ضلعی صدر خانیوال ملک محمد قاسم،ضلعی صدر منور علی بھٹی،ضلعی صدر مظفرگڑھ وزیر احمد دستی،محمد عمران،مہر منیر دولتانہ،ملک صفدر حسین،صدر جامعہ زکریا،غلام حُر غوری واسا سے محمد اقبال گھمن ،مقداد حسین غازی،احمد حسین  صدر ملتان بورڈ چوہدری زاہد محمود،ملک نثار ثوبائی صدر ہیلتھ رخسانہ انور،مقبول گجر،محمد عمران،پیرامیڈیکل،مہر شفیق،محمد سعید،مجاہد حامد پپا،ملک قاسم بھٹہ،وسیم بلوچ،عبدالمجید نانڈلہ،احسان خان سدوزئی،نیاز ڈھلو عارف بھٹہ،افتخار نصیر غوری،ضلعی صدر ایپکا نادر وڑائچ،صوبائی سیکرٹری جنرل احمد خان ،ملک اشفاق احمد جوئیہ،سید انتصار علی ہائی وے،ملک اعجاز حسین شیخ ،امتیاز اختر سالگی،بہادر خان،مہتاب قریشی کے علاوہ کثیر تعداد میں رہنما شریک ہوئے  علاوہ ازیں  بہاولپور ،ڈیرہ غازیخان ، راجن پور اور لیہ  میں بھی  ایپکا ملازمین نے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کی اور احتجاجی ریلیاں نکالیں،ریلیوں کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو حکمرانوں کیخلاف تحریک چلائیں گے ،راجن پور میں ملازمین نے سیاہ پٹیاں ،ڈیرہ غازیخان میں کیلے کے پتے باندھ کر  احتجاج کیا ۔بہاولپور میں  افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی کے طور پر ریلوے روڈاور چڑیا گھر  سے فرید گیٹ تک بھی  ریلیاں نکالی گئیں ۔  
تازہ ترین