اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ،بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ استور میں ایک فٹ اور سکردو میں چھ انچ برف پڑی جس کے نتیجہ میں موسم میں خنکی آگئی، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی رات شروع ہونے والی بارش بعض علاقوں میں صبح تک جاری رہیں اس دوران کوٹلی میں 116،رالاکوٹ میں 114،جہلم 74،منگلا 66،ٹوبہ ٹیک سنگھ 69،منڈی بہائو الدین68،سرگودھا ،65کوٹلی 47چکوال 61اور مری میں 29ملی میٹر بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم کے خشک رہنے تاہم راولپنڈی اسلام آباد ، گوجرانوالہ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان میں چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔