• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کا اس سال آمدنی ہدف 40ارب ہے، سعدرفیق

Railway Revenue Target This Year Is 40 Billion Khwaja Saad Rafiq
وفاقی وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے سال کے 18ارب کماتا تھا، اس سال آمدنی کا ہدف 40ارب روپے ہے،اگلے سال ریلوے کمائی کے 50ارب روپے کے ہدف کو پورا کر لے گا۔

انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں منعقدہ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارگو اور فریٹ ٹرین کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی 10،12ارب روپے کی زمین ہےاوررائل پام کلب سے ریلوے کو ایک روپیہ نہیں مل رہا۔

اس سے قبل وزیر ریلوے سے چائنہ نیشنل وہیکل کمپنی کے صدررین نے ملاقات کی، اس موقع پر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاک چین تاریخی دوستی ایک لانگ ٹرم اسٹریٹیجک پارٹنر شپ میں بدل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام تر دباؤ اور سازشوں کے باوجود سی پیک کو کامیابی کی ایک عظیم داستان بنانا چاہتا ہے،چینی دوستوں نے مشکل وقت میں تعاون کیا۔

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کو درپیش مسائل حل کریں تاکہ مستقبل میں ایک ساتھ آگے بڑھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی بحالی کے بعد اپ گریڈیشن کے دور کا آغاز ہورہا ہے، معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،چین سے دوستی پر فخر ہے، یہ دوستی تمام امتحانات میں کامیاب ہوئی ہے۔

چینی وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 6کارکن ڈینگی کا شکار ہوئے،اس کے باوجود ہم واپس نہیں گئے۔
تازہ ترین