• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذائیت کی کمی کا شکار بچوںکیلئے سیالکوٹ میں سٹیبلائزیشن سنٹر کا افتتاح

سیالکوٹ( نمائندہ جنگ ) غذائیت کی کمی کا شکار کم وزن نومود بچوں کی نگہداشت اور علاج کیلئے سٹیبلائزیشن سنٹر کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ حاملہ خواتین کی دوران زچگی اور کم سن بچوں کی غذائیت کی کمی کے باعث اموات کو روکنے کیلئے اور نیوٹریشن پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ 5سال سے کم عمر بچے غذائیت کی کمی سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو تے ہیں ان کی تعداد ایک ہزار میں 104ہے جس کوامسال کم کرکے 50 تک لانا حکومت پنجاب کا مشن ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر بچہ دیہی و بنیادی مراکز صحت پر پیدا ہو کیونکہ ناتجربہ کار اور ناقابل دائیوں کی وجہ سے نومولود بچے اور حاملہ خواتین کی جان کو خطرات لاحق ہیں جس کا تدارک ضروری ہے ۔ بچوں کو پیدائش سے لیکر ساڑھے تین سال تک حفاظتی ٹیکوں کا کورس کروانے سے 11مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم ہوتا ہے اس کی کوریج کو100فیصدی یقینی بنانے کیلئے ویکسی نیشن کے نظام کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور ویکسی نیٹرز کو ٹیبلٹس فراہم کئے گئے ہیں جس کی ذریعے ہر بچہ کا ڈیٹا آن لائن ریکارڈ کیا جارہا ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے ڈی سی کو بتایا کہ ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے ضلع سیالکوٹ میں 35 سٹیبلائزیشن سنٹر کام کررہے ہیں ڈی ایچ کیو سیالکوٹ میں سٹیبلائزیشن سنٹر 6بیڈز پر مشتمل ہے بعد ازاں ڈی سی نے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی اوپی ڈی اور فارمیسی کا دورہ کیا ۔
تازہ ترین