• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے سوشل میڈیا کے ذریعے ڈرگ ڈیلر کو گرفتار کرلیا، متحدہ عرب امارات

ابوظہبی (نمائندہ جنگ)متحدہ عرب امارات نے کہاہے کہ پاکستانی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے  منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ اماراتی وزارت داخلہ میں  ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فیڈرل ڈائریکٹوریٹ جنرل  کرنل سعید السویدی نے کہا ہےکہ پاکستانی حکام نے اماراتی حکام کے ساتھ تعاون سے ایک ڈرگ ڈیلر اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سوشل میڈیاکے ذریعے امارات میں نارکوٹکس کی فروخت کو فروغ دے رہے تھے، پاکستانی حکام نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت ’’عرفان‘‘کے نام سے کی جس نے اقرار جرم کرلیا ہے۔
تازہ ترین