• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی کوہاٹ کے غیر رجسٹرڈ طلبہ کا مظاہرہ

پشاور(خبرنگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سٹوڈنٹس رائٹس سوسائٹی کوہاٹ کیمپس کے طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث  پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ ان کی رجسٹریشن نہ ہونے کیخلاف مظاہرہ کیا۔پشاورپریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت عزیراوراعزازالحق نے کی ‘مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پران کے مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔مظاہرین کاکہناتھاکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاورمیں سرکاری سطح پرواحدیونیورسٹی ہے جس کاایک کیمپس کوہاٹ میں واقع ہے ۔مذکورہ کیمپس سے اب تک پانچ بیجزفارغ التحصیل ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال جون میں ایک اوربیج فارغ ہونیوالاہے لیکن تاحال یونیورسٹی انتظامیہ نے صرف دوبیجزکوپاکستان انجینئرکونسل(پی ای سی)سے رجسٹرڈکروایاہے جبکہ باقی تین بیجزکی رجسٹریشن نہیں کرائی جس کی وجہ سے طلباء تین سال سے مختلف مشکلات سے دوچارہیں‘ طلباء نہ ہی سرکاری سطح پرملازمت اورنہ ہی اعلی ٰ تعلیم کیلئے اپلائی کرسکتے ہیںکیونکہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے نئے رولزکے مطابق جس انجینئرکے ساتھ پی ای سی کی رجسٹریشن نہ ہو‘ اس کی ڈگری کی تصدیق نہیں ہوسکتی اوراس کیلئے ضروری ہے کہ یونیورسٹی میں خالصتاًالیکٹریکل فیکلٹی کی بھرتیاں،لیب انجینئرکی تعیناتی،لیب ٹیکنیشن،لیبارٹری کوجدیدآلات اوردیگرسہولیات کی فراہمی پی ای سی کی شرائط ہیں جسے پوراکئے بغیررجسٹریشن نہیں ہوسکتی ۔
تازہ ترین