• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسرور ڈسکہ روڈ کی تعمیر کیلئے ایشین بنک فنڈنگ کرے گا ، آصف طفیل

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام اور سی ایم ڈائریکٹیو کے تحت ضلع سیالکوٹ میں روڈ سیکٹر کی ڈویلپمنٹ اسکیموں کے فنڈز محکمہ شاہرات پنجاب کو جاری کردیئے ہیں   سالانہ ترقیاتی پروگرام کے  اجلاس میں ڈی سی ڈاکٹر آصف طفیل نے  بتایا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے پسرور ڈسکہ روڈ کی تعمیر کیلئے ایشین بنک فنڈنگ کرے گا جبکہ سیالکوٹ پسرور روڈ پرتعمیر کیلئے 100ملین کا اجراءکردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سبلائم چوک میں اوورہیڈ برج کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے اور اس سلسلہ میں ہر گز تاخیر نہ کیا جائے   اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام پر جاری کاموں کو بھی ریویو کیا گیا اور ان پر جاری کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا گیا۔اسموقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ، ایکسئین پراونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سیالکوٹ اور ڈی ڈی او ٹیکنیکل کے علاوہ سب ڈویژنل آفیسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے  علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ کینٹ میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کروالے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ    استاد ہی قوم کے حقیقی معمار ہیں جن کے کاندھوں پر نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی عظیم قومی ذمہ داری ہے ‘ استاد کو معاشرے میں اپنے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے اپنی پیشہ وارنہ ذمہ داری قومی جذبہ سے انجام دینی ہوگی  اس میں کوئی شک نہیں نوجوان نسل ہی کسی ملک کے مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیئے بغیر ملک کا مستقبل ہرگز تابناک نہیں بنایا جاسکتا ۔ اس موقع پر کامیاب طالب علم صہیب عباس، ٹیچر ارشاد اللہ، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ ، ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن ، ڈی او ایلیمنٹری کے علاوہ پوزیشن ھاصل کرنے والے سکولوں کے سربراہان ، کلاس انچارج اور طلبہ و طالبات کے والدین نے تقریب میں شرکت کی ۔
تازہ ترین