• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ میں ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات آ ج ہو نگے

کھپرو (نامہ نگار) ضلع سانگھڑ میں ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات 23.جنوری کو پولنگ ہوگی ۔تفصیل کے مطابق ضلع سانگھڑ میں کل ووٹوں کی تعداد 7.لاکھ 24.ہزار 340.ہے جن میں مرد ووٹر 3.لاکھ 90. ہزار 96. ہے۔جبکہ خواتین ووٹر 3.لاکھ 34.ہزار 244.ہے ۔ضلع سانگھڑ میں کل پولنگ اسٹیشن 696.جن میں مردوں کے لئے 154.اور خواتین کے لئے 148. پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔جبکہ مشترکہ پولنگ اسٹیشن کی تعداد 376.ہے ۔انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن 559. اور حساس 68.پولنگ اسٹیشن ہیں ۔اس کے علاؤہ کل پولنگ بوتھ 1927. ہیں جن میں مردوں کے 1022.اور خواتین کے لئے 905.پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔انتکابات کے انقعاد کے لئے 696.پرزائیڈنگ آفیسر اور3374.اسسٹنٹ پرزائیڈنگ آفیسراور 1927. پولنگ آفیسر مقرر کئے گئے ہیں ۔جبکہ انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔
تازہ ترین